ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ

کراچی (پی این آئی) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کے ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہوں میں 5 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد ملازمین کو ماہانہ تنخواہ 37 ہزار روپے دی جائے گی۔یکم جولائی سے نافذ العمل اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ تنخواہوں میں اضافے سے ملازمین کارکردگی میں بہتری لائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں