طوفانی بارشیں اور اربن فلڈنگ ، ہلاکتیں ہی ہلاکتیں

ویب ڈیسک(پی این آئی)بھارتی ریاست گجرات میں چار روز کے دوران شدید بارش اور اربن فلڈنگ سے مرنےوالوں کی تعداد انتالیس ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بتیس ہزار نو سو تینتیس افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے جبکہ کشتیوں کے ذریعے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔شدید بارشوں سے گجرات کے ضلع کچھ کا ساحلی قصبہ مانڈوی سب سے زیادہ متاثر ہوا ہےجہاں تین سو پندرہ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ علاوہ ازیں دیگر اضلاع میں ہر طرف پانی ہی پانی ہے، گلیاں محلے گاڑیاں سب کچھ پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔ریاست میں تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ ٹرین سروس بھی معطل ہے۔ بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں بھی بارش کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر رہے،سڑکیں زیر آب آگئیں اور ٹریفک کی روانی میں خلل پڑرہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں