23 سال قید کی سزا

کراچی کی مقامی عدالت نے اسٹریٹ کرائم میں گرفتار ملزم جاوید جوکھیو کو 23 سال قید کی سزا سنادی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے اسٹریٹ کرائم میں گرفتار ملزم جاوید جوکھیو کے کیس کا فیصلہ سنادیا۔عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 23 سال قید کی سزا سنائی اور مجرم کو ضمانت منسوخ کرکے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔جاوید جوکھیو اور ساتھی نے نیپا چورنگی پر شہری سے موبائل فون چھینا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں