برطانیہ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے اہم خبر

اسلام آباد ((پی این آئی)برطانیہ نے پاکستانیوں کا یوکے کا سفر آسان بنانے کیلئے نئے بائیو میٹرک صارفین تک ای ویزا کی توسیع کردی ہے۔

برطانیہ کے ہائی کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ نے نئے بائیو میٹرک صارفین تک ای ویزا کی توسیع کردی ہے،یوکے امیگریشن سسٹم ڈیجیٹل ہو رہا ہے، دستاویزات کو آن لائن امیگریشن اسٹیٹس سے بدل دیا جائیگا، ای ویزا تک رسائی کیلئے یوکے وی آئی آن لائن اکاؤنٹ بنانے کی ضرورت ہوگی۔ہائی کمشنرجین میریٹ کا کہنا ہے کہ بطور سیاح یوکے وی آئی اکاؤنٹ بنانے کی ضرورت نہیں، پاکستانیوں کا برطانیہ کا سفر آسان بنانے کیلئے کام کررہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں