عمران خان کب رہا ہوں گے؟ بڑی خبر سامنے آگئی

لاہور ( پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اسد قیصر نے کہا ہے کہ عمران خان بہت جلد رہا ہوجائیں گے، ماحول بن رہا ہے الیکشن بھی جلد ہوں گے، مجھے نہیں پتا کہ اعظم سواتی سے کس نے رابطہ کیاتھا۔

جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء اسد قیصر کا کہنا ہے کہ صبح جب اٹھا تو جلسہ منسوخ ہوگیا تھا، پتا چلا کہ بانی پی ٹی آئی نے جلسہ کینسل کرنے کی ہدایت کی ہے، ہم تشدد پر یقین نہیں رکھتے جلسہ کرنا ہمارا قانونی حق ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بہت جلد رہا ہوجائیں گے، ماحول بن رہا ہے جلد الیکشن ہوں گے۔1996 میں پارٹی میں شامل ہوا کافی اتار چڑھاؤ دیکھے، کبھی تصور بھی نہیں تھا کہ الیکشن میں جیتیں گے اور آگے بڑھیں گے، مجھے سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطوں کی ذمہ داری دی گئی۔مجھے نہیں پتا کہ اعظم سواتی سے کس نے رابطہ کیا۔ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ آئین کی بالادستی کے لئے ایک نکاتی ایجنڈے پر بات چیت کی، سیاسی جماعتوں کے ساتھ مسائل کی بنیاد پر بات چیت ہوتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں