عوام کے لیے ریلیف ہی ریلیف ہو گا، حکومتی عہدیدار نے ڈیڈ لائن دے دی

اسلام آباد (پی این آئی)رہنما آئی پی پی و رکن قومی اسمبلی عون چوہدری نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز دن رات عوامی مسائل کے حل کے لیے متحرک ہیں، دو ماہ کے بعد عوام کے لیے ریلیف ہی ریلیف ہو گا۔

عون چوہدری نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام سب سے پہلی ترجیح ہونی چاہیے، ملک کے معاملات کو آگے بڑھنا چاہیے، سازشوں میں مصروف عناصر کو شکست ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ فتنہ اور انتشار کی سیاست کا اب پاکستا ن میں کوئی مستقبل نہیں، نفرت کی سیاست ختم ہونی چاہیے، سب كو پاكستان میں استحكام کے لیے سوچنا چاہیے۔عون چوہدری کا کہنا ہے کہ آرمی چیف سید عاصم منیر نے نوجوان کو اہم پیغام دیا کہ آزاد ریاست بہت بڑی نعمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کے حوالے سے عوام کو جَلد خوشخبری ملے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں