خوفناک حادثے میں متعدد ہلاکتیں ہوگئیں

پنوعاقل(پی این آئی)پنوعاقل میں سکھر ملتان موٹروے پر تیز رفتار ٹرک نے کار کو ٹکر مادی، حادثے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

 

جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔سکھر پولیس کے مطابق حادثہ سکھر ملتان موٹر وے ایم فائیو پر پنوعاقل میں دادلو کے قریب پیش آیا جہاں ملتان جانے والی کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر ٹرک سے جا ٹکرائی۔پولیس کے مطابق حادثے میں کار میں سوار خاتون سمیت 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔پولیس کا کہنا تھا کہ کار سوار افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی تاہم زخمی اور لاشوں کو ایمبولینس کے ذریعے تعلقہ ہسپتال پنوعاقل منتقل کردیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں