بجلی کے بل سے پریشان سبزی فروش نے خود کشی کر لی

بہاولنگر میں بجلی کا بل ہزاروں روپے آنے پر غریب سبزی فروش نے اپنی زندگی کا ہی خاتمہ کر لیا۔

بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں میں پیش آنے افسوسناک واقعے پر متوفی کے والد نے پولسی کوبتایا کہ بجلی کا بل زیادہ آنے پر بیٹے نے خودکشی کر لی۔والد نے پولیس کو بتایا کہ بیٹا سبزی کی ریڑھی لگاتا تھا، بجلی کا بل 17 ہزار روپے آنے پر دلبرداشتہ تھا۔والد کا کہنا تھا بیٹے نے زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی کی، کسی کے خلاف کارروائی نہیں چاہتے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں بجلی کے زیادہ بل آنے پر عوام شدید پریشانی کا شکار ہیں اور اس معاملے پر جماعت اسلامی نے اسلام آباد میں دھرنا بھی دیا تھا جس کا اختتام حکومت کے ساتھ آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظر ثانی اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کرنے کے معاہدے پر ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں