اہم شخصیت کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

لاہور (پی این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس ویژن۔ وزیراعلیٰ نے عوامی شکایات پر ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ کو عہدے سے ہٹا دیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے میانوالی میں کرائم ریٹ بڑھنے اور کرپشن کی عوامی شکایات پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے جیلوں میں کرپشن کے خاتمے اور کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی، دل کے مریضوں کے لئے پہلی کیتھ لیب میانوالی میں قائم کرنے کا اعلان کیا۔میانوالی کے علاقے چھدرو میں زرعی ٹیوب ویل کی سولررائزیشن کا اصولی فیصلہ کیاگیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے میانوالی میں سیلابی پانی اور رودکوہی سے بچاؤ کے لئے پیشگی اقدامات کا حکم دیا۔انہوں نے صفائی کے نظام میں بہتری اور گرین بیلٹ کو ڈویلپ کر نے کی ہدایت کی۔صفائی میں بہتری کے لئے درکار مشینری کی جلد از جلد فراہمی کا حکم دیا۔سکولوں کی حالت اور معیار تعلیم میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت میانوالی کی تعمیر وترقی کا جائزہ لینے کے لئے ڈی سی آفس میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔وزیر اعلیٰ نے ضلع بھرمیں روٹی اور آٹے کے نرخ بھی دریافت کئے۔ضلع میانوالی میں کلینک آن وہیل اور فیلڈ ہسپتالوں کی کارکردگی کے بارے میں بھی آگاہی حاصل کی۔انہوں نے سٹریٹ لائٹس کو مکمل فنکشنل کرنے اور تجاوزات ہٹا کر گلیوں اور بازاروں کو وسیع کرنے کی ہدایت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں