سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، کئی دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی ( پی این آئی) سیکیورٹی فورسز نے ٹانک میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 خارجی دہشتگرد ہلاک کردیئے، ہلاک دہشتگرد شہریوں کے اغواء اور سکیورٹی فورسز کیخلاف دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ٹانک میں انٹیلی جنس بنیاد پرآپریشن کیا۔آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔شدید فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز نے 4 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ خارجی دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ ہلاک دہشتگرد شہریوں کے اغواء اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔ علاقے میں پائے جانے والے مزید دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں