مصر(پی این آئی)مصر میں شادی کے دن سفید عروسی لباس پہنی دلہن حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئی۔العربیہ اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ مصرکی جنوبی گورنری المنیا میں واقع بنی مزار سینٹر میں پیش آیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چرچ میں 20 سالہ دلہن کی شادی کی تقریب چل رہی تھی جس دوران دلہن کو شدید تکلیف محسوس ہوئی تاہم شادی کی تقریب کی وجہ سے اہل خانہ اسپتال لے جانے سے قاصر رہے۔رپورٹ کے مطابق شادی کی تقریب کے بعد دلہن کی تکلیف زیادہ بڑھ گئی جس کے بعد اسے اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ اسپتال میں ہی انتقال کرگئی۔
ڈاکٹرز کے مطابق لڑکی کا انتقال شدید ہارٹ اٹیک پڑنے سے ہوا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تحقیق سے ثابت ہوا کہ دلہن کی موت قتل کے بجائے حادثاتی تھی تاہم دلہن کے انتقال کے بعد شادی کی خوشی دونوں گھرانوں کیلئے صدمے میں تبدیل ہوگئی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں