پی آئی اے حج پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

کراچی(پی این آئی)پی آئی اے حج پرواز کی ہنگامی لینڈنگ۔۔۔۔پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی حج پرواز پی کے ایٹ تھری نائین نے ریاض ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی، حج پرواز رات 10 بجے کراچی سے جدہ کے لیے روانہ ہوئی تھی۔پی آئی اے ترجمان کے مطابق دوران پرواز طیارے کے کارگو کیبن میں ہائی ٹمپریچر کی وارننگ آئی۔ترجمان کے مطابق وارننگ کے بعد پرواز کو جدہ سے رخ تبدیل کرکے ریاض ایئرپورٹ پر اتارا گیا۔ پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے کی جانچ کے بعد ہائی ٹمپریچر وارننگ غلط ثابت ہوئی اور پرواز کو دوبارہ جدہ روانہ کردیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں