نئی دہلی(پی این آئی)انتخابی مہم میدان جنگ بن گئی، امیدوار کو نوجوان نے تھپڑ ماردیا۔۔۔بھارتی داراحکومت نئی دہلی میں کانگریس پارٹی کے امیدوار کو لوک سبھا انتخابات کی مہم کے دوران نوجوان نے تھپڑ ماردیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیاہ رنگ کی ٹی شرٹ پہنے ایک نوجوان نے کانگریس کے امیدوار کنہیا کمار کو ہار پہنانے کے بعد زوردار تھپڑ رسید کردیا۔واقعے کی شکایت درج کروادی گئی، جس کے بعد پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں