کروم صارفین کیلئے گوگل کی ایک اور سہولت متعارف

ویب ڈیسک (پی این آئی)گوگل کروم دنیا کا مقبول ترین ویب براؤزر ہے مگر وہ ویب سائٹس اوپن کرنے کے لیے بہت زیادہ کمپیوٹر میموری یا ریم استعمال کرتا ہے۔

اس کے نتیجے میں گوگل کروم استعمال کرنے والے افراد کو اکثر کمپیوٹر سست ہونے کا تجربہ ہوتا ہے یا لیپ ٹاپ کی بیٹری لائف کم ہوجاتی ہے۔اس حوالے سے کمپنی نے فروری 2023 میں میموری سیور نامی فیچر متعارف کرایا تھا، جسے اب مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔اس فیچر سے صارفین کو گوگل کروم ٹیبز پر زیادہ کنٹرول مل سکے گا۔گوگل Canary (کروم کا تجرباتی ورژن جس میں نئے فیچرز کی آزمائش کی جاتی ہے) میں اس نئے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ میموری سیور موڈ کروم براؤزر میں اوپن ٹیبز کو ‘سلانے’ کا کام کرتا ہے جس سے میموری کی بچت ہوتی ہے۔گوگل کی جانب سے میموری سیور میں 3 نئے آپشنز موڈریٹ، بیلنس اور Maximum کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔موڈریٹ میموری سیونگز کے آپشن کا انتخاب کرنے پر ٹیبز کو ان ایکٹیو ہونے میں زیادہ وقت لگے گا۔اسی طرح بیلنس میموری سیونگز موڈ معتدل دورانیے کے بعد کروم ٹیبز کو غیر فعال کر دے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں