گنڈاپور نے کن ارکان صوبائی اسمبلی کی عمران خان سے شکایت کر دی؟

پشاور(پی این آئی)وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے اپنے کابینہ ارکان کے اختیارات کے ناجائز استعمال کی شکایات بانیٔ پی ٹی آئی سے کی ہیں۔وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور اپنے ہی بعض صوبائی ارکان سے ناخوش ہیں جس کی رپورٹ انہوں نے بانیٔ پی ٹی آئی کو پیش کر دی۔علی امین گنڈا پور اور بانیٔ پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے بانیٔ پی ٹی آئی کو مشال یوسف زئی اور خالد مروت سے متعلق شکایات سے آگاہ کیا اور مشال یوسف زئی کے حالیہ تنازعات اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا بھی بتایا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے بانیٔ پی ٹی آئی کو مشیرِ آئی ٹی خالد مروت سے متعلق شکایات اور محکموں میں بے جا مداخلت سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے صوبائی ممبران کی رپورٹ پر تشویش کا اظہار کیا اور مشال یوسف زئی کے مستقبل کا فیصلے کرنے کا اختیار وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کو دے دیا۔ذرائع کے مطابق بانیٔ پی ٹی آئی نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور سے کہا کہ آپ اپنی ٹیم بنانے میں آزاد ہیں۔بانیٔ پی ٹی آئی نے وزیرِ اعلیٰ سے کہا کہ پارٹی نظریے کے خلاف اقدامات پر ان لوگوں سے باز پرس کریں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا کہ علی امین سینئر صوبائی قیادت سے مشورے کے بعد کابینہ میں تبدیلی کا فیصلہ کریں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close