پیپلز پارٹی کا پی ٹی آئی کےحوالے سے بڑا اعلان

کراچی (پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ریاست کے حق میں کیے گئے تمام حکومتی فیصلوں کی حمایت کریں گے، پی ٹی آئی کےلیے مذاکرات کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے بعد گورنر شپ کے فیصلے ہوں گے، پارلیمنٹ کو مدت پوری کرنی چاہیے ورنہ ریاست کو نقصان ہوگا۔معیشت کو بہتر کرنے کےلیے مؤثر اور دیرپا فیصلے کرنے ہوں گے۔ پی پی رہنما نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کےلیے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں مولانا فضل الرحمان کو ہمارا تعاون حاصل ہے، مولانا فضل الرحمان زیرک سیاستدان ہیں، اپنی سیاست بہتر طریقے سے آگے لیکر چلیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close