سیف اللہ جھیل کالام میں کشتی حادثہ، 3 افراد جاں بحق، 7 زخمی؛ ریسکیو ٹیمیں اور ٹورازم پولیس موقع پر پہنچ گئیں
سیف اللہ جھیل، کالام (برسوات) میں کشتی الٹنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق کشتی میں سوار سیاحوں کا تعلق صوبہ پنجاب سے تھا۔ حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
اطلاع ملتے فوری طور پر امدادی ٹیمیں، ایمبولینسز اور ٹورازم پولیس کو جائے وقوعہ کی جانب روانہ کیا۔ دشوار گزار اور پہاڑی علاقے کے باوجود ریسکیو اہلکار بروقت موقع پر پہنچ گئے۔
اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی (USDA) نے بھی ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ، سوات پولیس، ٹورازم پولیس اور مقامی جیپ ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر ریسکیو آپریشن میں بھرپور تعاون فراہم کیا۔
ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تمام زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ایمبولینسز کے ذریعے کالام ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






