کراچی(پی این آئی) ڈالر ایک بار پھر سستا۔۔۔آج کاروباری ہفتے کے آغاز میں انٹر بینک میں ڈالر 9 پیسے سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 9 پیسے سستاہو کر 278 روپے 5 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 14 پیسے کا تھا۔ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 291 پوائنٹس کے اضافے سے 65 ہزار 443 پر آ گیا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 65 ہزار 151 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں