پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوشہری سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے

راولپنڈی(پی این آئی)تھانہ چکری کے علاقے میں پولیس وردیوں میں ملبوس مسلح ڈاکو بزنس مین سے 60 لاکھ روپے سے زائد کی نقدی چھین کر لے گئے۔

مدعی مقدمہ کے مطابق ریت بجری کا کام کرتا ہوں اور ایکسیویٹر خریدنے موٹر وے کے راستے جھنگ جانا تھا، چکری انٹر چینج سے کچھ فاصلے پر پہنچا تو پولیس وردیوں میں ملبوس مسلح افراد نے روک لیا۔مدعی نے بتایا کہ پولیس وردیوں اور ہاتھوں میں وائرلیس سیٹ دیکھ کر گاڑی روک لی، ملزمان تلاشی لیتے ہوئے 60 لاکھ 50 ہزار کی نقدی لوٹ کر لے گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تفتیش میں مصروف ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں