تازہ ترین

نیوزی لینڈ سے سیریز، ٹیم میں بڑی تبدیلی کا امکان

اسلام آباد(پی این آئی)نیوزی لینڈ سے سیریز، ٹیم میںبڑی تبدیلی کا امکان۔۔۔۔۔۔۔۔نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان ٹیم میں چند کھلاڑیوں کی واپسی اور کچھ کے باہر ہونے کا امکان ہے۔نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز اپریل کے وسط میں شیڈول ہے جس کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان پی ایس ایل کے بعد کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق شاداب خان اور فاسٹ بولر نسیم شاہ کی نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز میں واپسی ہوگی۔۔۔۔۔۔۔۔

شاداب خان نیوزی لینڈ میں ہونے والی سیریز کے لیے ٹیم میں شامل نہیں تھے تاہم اب وہ فٹنس کے بعد پی ایس ایل میں بہتر آل راؤنڈر پرفارمنس کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حنین شاہ اور خواجہ نافع کو ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل کیے جانے کا امکان ہے جب کہ سلمان علی آغا اور حیدر علی کے ناموں پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق حارث رؤف کندھے کی انجری کا شکار ہیں جس کی وجہ سے ان کا ٹیم میں جگہ بنانا مشکل ہوسکتا ہے جب کہ محمد نواز اور حسیب اللہ کی سلیکشن بھی مشکل ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں