مسلسل شدید برفباری ، کتنا جانی نقصان ہو گیا؟

کابل(پی این آئی)مسلسل شدید برفباری ، کتنا جانی نقصان ہو گیا؟افغانستان میں گزشتہ تین روز سے جاری شدید برفباری کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور کم از کم 30 افراد زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق شدید برفباری کے سبب صوبے بلخ اور فاریاب میں 10ہزا ر مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔شدید برفباری سے جنوبی صوبے شدید متاثر ہوئے ہیں اور متعدد شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔افغان حکام کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، خراب موسم کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں