اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل اور سینئر رہنما شیر افضل مروت نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں عام انتخابات کے نتائج کو انفرادی طور پر چیلنج کر دیا ہے۔۔۔۔۔۔ ایڈووکیٹ شیر افضل مروت نے آئین کے آرٹیکل 184/3 کے تحت درخواست دائر کر دی ہے ۔۔۔۔ پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے سابق کمشنر لیاقت علی چٹھہ الزامات پر بنائی گئی الیکشن کمیشن کی کمیٹی بھی چیلنج کر دی ہے۔۔۔۔ شیر افضل مروت نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبر الیکشن کمیشن کی تعیناتی بھی سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی ہے۔۔۔۔
شیر افضل مروت کی درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی کالعدم قرار دی جائے، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے تمام فارم 47 کالعدم قرار دیے جائیں۔۔۔۔۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کی تشکیل دی گئی اعلیٰ سطح کی کمیٹی کالعدم قرار دی جائے، دھاندلی کے الزامات کی انکوائری کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم دیا جائے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں