کراچی(پی این آئی)مصطفیٰ کمال کا دبنگ اعلان۔۔۔۔۔۔متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سندھ میں گورنر شپ متحدہ کا حق ہے، دستبردار نہیں ہوں گے، کامران ٹیسوری کی بطور گورنر کارکردگی عمدہ ہے، انہی کو آگے چلنا چاہیے۔گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری بہت اچھا کام کر رہے ہیں، پورے ملک میں تمام گورنر سے زیادہ متحرک ہیں، نہیں چاہتے سندھ کی گورنر شپ کے معاملے پر کوئی بحث ہو۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے پاس کراچی کا 80 فیصد اور حیدرآباد کا 100 فیصد مینڈیٹ ہے، تو گورنر شپ بھی ایم کیو ایم کا حق ہے، حکومت میں برائے نام نہیں رہنا چاہتے، ڈیڈ لاک کوئی نہیں ہے، معاملات طے پا جائیں گے۔مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ بلدیاتی اداروں کو خودمختار اور مضبوط کرنے کے لیے 3 آئینی ترامیم پر حمایت حاصل کرنا ہماری ترجیح ہے، ایم کیو ایم کی کوئی ڈیمانڈ نہیں اصول پر بات کر رہے ہیں۔ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ الیکشن سے پہلے سے ن لیگ کے ساتھ کھڑے ہیں، صرف نمبر پورے کر کے حکومت بنانا ہی کافی نہیں اسے چلانا بھی ہے، آئیڈیل صورتحال یہ ہے وزارتیں نہ لیں اور حکومت کا ساتھ دیں لیکن خود غرضی کے فیصلے نہیں کر سکتے، یہ حکومت پھولوں کی سیج ثابت نہیں ہو گی۔ان کا کہنا ہے کہ ہماری توجہ لوگوں کو کیسے ڈیلیور کرنا ہے، اپنے حلقوں میں عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کا فارمولہ بنانا ہے، ایسا نہ ہو نام کے حکومت میں ہوں اور عوام کو کچھ ڈیلیور نہ کرسکیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں