کراچی بورڈ نے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

کراچی ( پی این آئی ) کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے فرسٹ ایئر ریگولر و پرائیویٹ اور کامرس سال اول پرائیویٹ کے نتائج کا اعلان کردیا۔

ترجمان انٹر بورڈ کے مطابق آرٹس سال اول پرائیویٹ میں 72 فیصد اور آرٹس ریگولر میں 80 فیصد طلبہ ناکام ہوئے ہیں، آرٹس ریگولر کے امتحانات میں 11 ہزار 46 امیدوار شریک ہوئے، جن میں سے 2 ہزار 298 امیدوار کامیاب ہوئے۔آرٹس پرائیویٹ کے امتحانات میں 2 ہزار 795 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے 792 امیدوار تمام پرچوں میں پاس ہوسکے۔ترجمان نے کہا کہ انٹر کامرس پرائیویٹ سال اول میں 63 فیصد امیدوار ناکام ہوئے ہیں۔امتحانات میں ایک ہزار 986 امیدواروں نے حصہ لیا اور صرف 744 امیدوار ہی تمام پرچوں میں پاس ہوسکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں