واٹس ایپ میں تھرڈ پارٹی چیٹس کا اضافہ، یہ نیا فیچر کس کام آئے گا؟

ویب ڈیسک ( پی این آئی)واٹس ایپ میں بہت جلد ایسے فیچر کا اضافہ ہونے والا ہے جس کا صارفین نے پہلے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا۔

میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ کی جانب سے یورپی یونین کے ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ پر عملدرآمد کے لیے تھرڈ پارٹی چیٹ آپشن کی آزمائش کی جا رہی ہے۔یہ واٹس ایپ کا ایسا فیچر ہے جس کے ذریعے صارفین دیگر میسجنگ ایپس جیسے ٹیلی گرام اور سگنل وغیرہ پر بھی دوستوں سے چیٹ کر سکیں گے۔WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے نئے بیٹا (beta) ورژن میں اس فیچر کا اشارہ دیا گیا ہے۔یورپ میں واٹس ایپ اور فیس بک میسنجر مقبول ترین میسجنگ پلیٹ فارمز ہیں مگر نئے یورپی قانون کے تحت ٹیکنالوجی کمپنیوں کو چیٹ انٹرپورٹ ایبلٹی کو ممکن بنانا ہوگا۔واٹس ایپ کے ساتھ ساتھ میٹا کی جانب سے فیس بک میسنجر میں بھی کراس پلیٹ فارم میسجنگ کے فیچر کو متعارف کرانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کے تحت بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں جیسے ایمازون، میٹا، ایپل، مائیکرو سافٹ اور الفابیٹ کو گیٹ کیپر قرار دیتے ہوئے نئے قوانین پر عملدرآمد کے لیے اپریل 2024 کی مہلت دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں