سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان تصادم، کتنےافراد زخمی ہوگئے؟

کراچی(پی این آئی)سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان تصادم، کتنےافراد زخمی ہوگئے؟کراچی کے علاقے دستگیر میں 2 سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے ۔ دستگیر میں ایک سیاسی جماعت کے دفتر پر آکر کچھ افراد نے توڑ پھوڑ شروع کردی، اسی دوران ان افراد نے سیاسی جماعت کے جھنڈے بھی اتار کر پھینک دیے جب کہ تصادم کے دوران 3 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق تینوں افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سیاسی جماعت کے دفتر کے باہر کارکنان معمول کے مطابق موجود ہیں کہ اسی دوران کچھ افراد آئے اور آتے ہی توڑ پھوڑ کی جب کہ جھنڈے بھی پھینک دیے۔پولیس کا بتانا ہے کہ آنے والے تمام افراد نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے ہیلمٹ اور ماسک پہنے ہوئے تھے۔دوسری جانب کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں بھی دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں جھگڑا ہوا جس میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں