تھرپارکر(آئی این پی) سندھ کے نگران وزیر معدنیات میرخدا بخش مری نے کہا ہے کہ معدنیات نکالنے سے روکنے کیلئے مذہب کارڈ کھیلا جارہا ہے، ضلع تھرپارکر میں خودکشیوں کا اعداد و شمار زیادہ ہے۔ننگرپارکر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میر خدا بخش مری نے کہا کہ پہاڑ اور معدنیات اللہ کی نعمت ہیں، سندھ اتنی معدنیات کے باوجود غریب ہے، اور ضلع تھرپارکر میں خودکشیوں کا اعداد و شمار زیادہ ہیں ۔
انہوںنے کہا کہ صوبے میں جو معدنیات ہیں وہ نکال نہیں رہے، معدنیات نکالنے سے روکنے کیلئے مذہب کارڈ کھیلا جارہا ہے، معدنیات نکالتے ہوئے مندر یا مسجد نہیں توڑیں گے، ملکی ترقی میں اقلیتوں کا بڑا حصہ ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں