پنجاب بھر میں 24 گھنٹے میں 1124 ٹریفک حادثات، کتنےجاں بحق؟ کتنے زخمی ہو گئے؟

لاہور (ٗآئی این پی)ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1124ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں508افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔670معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (75فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں658ڈرائیوز،37کم عمرڈرائیور، 410مسافراور118پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ245ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت251متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد95حادثات میں95متاثرین کے ساتھ دوسر ے،گوجرانوالہ67حادثات میں68متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1186متاثرین میں 963مرد اور223خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 265افراد کی اوسط عمر18سال سے کم 597افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ324زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں1001موٹرسائیکلز،80آٹورکشے،108کاریں،19وین 09مسافر بسیں،30ٹرک اور89دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں