مزید کتنے ہزار غیرقانونی افغان باشندے واپس چلے گئے؟

لاہور (آئی این پی) پاکستان کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 23 دسمبر کو مزید ایک ہزار 159غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، واپس جانے والوں میں 287مرد، 260خواتین اور 612بچے شامل ہیں۔یاد رہے کہ وفاقی حکومت کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 23 دسمبر تک مجموعی طور پر 4 لاکھ 46 ہزار 97 افغان باشندے اپنے ملک جا چکے ہیں۔

افغانستان روانگی کے لئے 54 گاڑیوں میں 86 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔واضح رہے کہ کراچی سمیت دیگر شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بڑی تعداد موجود تھی جن کی وجہ سے سمگلنگ اور بھتہ خوری بہت عام تھی، تاہم قابل اطمینان امر یہ ہے کہ حکومت پاکستان اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں سے ملک سے غیر قانونی افراد کا انخلا جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں