چوہدری وجاہت حسین کا انتخابی مہم کا آغاز پر دبنگ اعلان، کس کی حمایت کر یں گے؟

گجرات(آئی این پی)مسلم لیگ (ق)کے سینئر رہنما چوہدری سالک حسین اور شافع حسین نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ق لیگ کے چوہدری سالک حسین این اے 64 گجرات سے جبکہ چوہدری شافع حسین پی پی 31 اور 32 سے انتخابات لڑیں گے۔انتخابی جلسے سے خطاب میں چوہدری وجاہت حسین نے اعلان کیا کہ وہ اپنے بھتیجوں کی انتخابی مہم خود چلائیں اور انشا اللہ گجرات سے کامیاب ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ شافع حسین اور سالک حسین گجرات کی عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔

شافع حسین نے خطاب کے دوران کہا کہ خدمت اور رواداری کی سیاست کو فروغ دے کر عوام کے دیرینہ مسائل حل کریں گے۔سالک حسین کا کہنا تھا کہ عزت صرف پیسے سے نہیں ہوتی اعلی اخلاق اور کردار سے ہوتی ہے، ہماری خواہش ہے خاندان پہلے کی طرح متحد ہوجائے جس کی لوگ مثالیں دیتے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ وجاہت حسین کے ساتھ ہونے سے دونوں بھائیوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close