راولپنڈی(پی این آئی)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کمانڈر یو ایس سینٹرل کمانڈ جنرل مائیکل ایرک سے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی کمانڈر یو ایس سینٹرل کمانڈ جنرل مائیکل ایرک سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ ملاقات میں خطے کی سکیورٹی کی صورت حال سے متعلق باہمی تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سینٹ کام جوائنٹ آپریشن سینٹر کا بھی دورہ کیا، اس موقع پر سینٹ کام اور پاک فوج کے درمیان دفاعی تربیت اور رابطے بڑھانے کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں