سیالکوٹ (پی این آئی) تحصیل ڈسکہ کے گاؤں ستراہ میں خوشیوں کے گھر میں صفِ ماتم بچھ گئی، شادی کی تقریب میں دودھ پلائی کی رسم کے دوران دولہا دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔۔۔گزشتہ شب نکاح کے بعد اسٹیج پر رسم جاری تھی، اس موقع پر دولہا اچانک طبعیت غیر ہونے پر اپنی نشست پر ہی گر پڑا۔۔۔گھر والوں کا کہنا ہے کہ دولہا نعیم کو فوری اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی اور موت کی وجہ ہارٹ اٹیک بتائی۔۔۔
بتایا گیا ہے کہ دلہے کی موت کی خبر نے میرج ہال میں مہمانوں پر سکتہ طاری کر دیا۔۔۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دلہن کو لے جانے والی بارات دولہا کی میت لے کر واپس روانہ ہوئی۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں