پولیس کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

ڈیرہ اسماعیل خان (پی این آئی) ڈیرہ پولیس کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔۔۔۔ ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی بروقت جوابی فائرنگ سے دہشت گرد فرار ہوگئے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔۔۔۔ پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں نے اتوار کی رات 9 بجے کے قریب چونڈا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا۔۔۔۔حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دہشت گردوں کو فرار ہوتے دیکھاجاسکتا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں