کراچی(پی این آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ آتشزدگی کا واقعہ انتظامیہ اور حکومت کی نااہلی سے ہوا، میں گورنر کی حیثیت سے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایس بی سی اے سفید ہاتھی بن چکا ہے، کرپشن کا بازار گرم ہے، ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو مل کر بیٹھنا ہوگا۔کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ صرف احکامات یا اعلانات سے نہیں بلکہ ایکشن کرنا ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں