پاک چین سرحد خنجراب سے 4 ماہ تک بند کر دی گئی

لاہور( آئی این پی)پاک چین سرحد خنجراب سرحدی معاہدے کے تحت آج ( جمعہ)یکم دسمبر سے 4 ماہ تک بند رہے گی۔بارڈر حکام کے مطابق معاہدے کے تحت سرد موسم اور برف باری کے باعث سرحدی آمد و رفت بند کی جاتی ہے۔

حکام نے بتایا ہے کہ سرحد کی بندش کے دوران پاک چین تجارتی اور سیاحتی سرگرمیاں بھی بند رہیں گی۔بارڈر حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملکی سطح کے ترقیاتی کاموں کے سامان کی ترسیل جاری رہے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close