وانا میں دھماکا، صدارتی ایوارڈ یافتہ قبائلی سردار اور 2 بیٹوں سمیت 4 افراد جاں بحق

وانا(آئی این پی)جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں ہونے والے دھماکے میں قبائلی سردار اسلم نور، ان کے بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے، جاں بحق قبائلی رہنما ملک اسلم نور صدارتی ایوارڈ یافتہ تھے۔پولیس کے مطابق دھماکہ لوئر وزیرستان وانا کے علاقہ دژہ غونڈی میں واقع دکان میں ہوا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) فرمان اللہ وردگ کا کہنا ہے کہ گاڑی میں سوار قبائلی سردار وانا بازار سے گھر جا رہے تھے، دھماکا ایک دکان میں ہوا، جس میں قبائلی رہنما اسلم نور کے 2 بیٹے بھی جاں بحق ہوئے، دکاندار صاحب نور بھی جاں بحق افراد میں شامل ہے۔فرمان اللہ وردگ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں قبائلی رہنما کا ڈرائیور سمیع اللہ بھی شامل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں