ایک اور ٹریفک حادثہ، اسکول کی طالبہ ٹرک کے نیچے آ کر جاں بحق

کراچی(آئی این پی)شہر قائد میں ٹریفک حادثات اور ان میں اموات بد قسمتی سے معمول بن گئی ہیں، ہفتے کواسکول جانے والی طالبہ ٹرک کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق یہ ٹریفک حادثہ کراچی کے بلدیہ 9 نمبر میں پیش آیا جہاں والد کے ہمراہ اسکول جانے والی طالبہ ٹرک تلے آکر جاں بحق ہوگئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی بچی اپنے والد کے ہمراہ اسکول جارہی تھی، والد بچی کو چیز دلوانے جنرل اسٹور پر رکا تو بچی موٹرسائیکل پر بیٹھی تھی۔پولیس نے بتایا کہ قریب سے گزرنے والے بچوں کی شرارت سے موٹر سائیکل گری، موٹر سائیکل کے ساتھ سڑک پر گرنے والی بچی ٹرک کی زد میں آگئی۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ اس حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا جس کو تلاش کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں