نیا نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کون؟

اسلام آباد(پی این آئی) نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آئین کی روح بالکل واضح ہے، وزیر اعلیٰ کے پی کے انتقال کے بعد آئین میں دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کیا جائے گا، مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ گورنر، چیف سیکرٹری اور پوری صوبائی حکومت آئین کے تحت اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔ مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کوئی بحران نہیں ہے۔ نئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا تقرر جلد ہو گا۔ مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ اس حوالے سے کسی قسم کی قیاس آرائیوں کی گنجائش نہیں ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close