غزہ، ماں سے محروم ہو جانیوالی بچی کو خاتون ڈاکٹر اور صحافی کا دلاسہ، ویڈیو وائرل

غزہ (آئی این پی )غزہ میں لیڈی ڈاکٹر اور خاتون صحافی کی جانب سے ہسپتا ل میں موجود ایک بچی کو دلاسہ دینے کے انداز نے سب کو غمزدہ کرکے رکھ دیا۔غزہ پر اسرائیلی فوج کی جانب سے 26ویں روز بھی مسلسل بمباری جاری ہے جس سے بڑی تعداد میں بچے اپنے والدین اور ماں باپ اپنے بچوں سے محروم ہوگئے ہیں۔اسرائیلی جارحیت دیکھ کر پوری دنیا میں غم و غصہ پایا جارہا ہے، اپنے ماں باپ کو یاد کرتے ہوئے بچوں کے رونے کی ویڈیوز بھی سامنے آرہی ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو نے ہر آنکھ کو اشکبار کردیا ہے جس میں غزہ کے ہسپتا ل میں موجود ایک بچی اپنی والدہ کو یاد کرتے ہوئے شدت غم سے نڈھال نظر آرہی ہے۔فلسطینی صحافی نے اپنے انسٹا گرام اکائونٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ غزہ کے ہسپتال میں موجود بچی اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والی اپنی ماں کو یاد کرتے ہوئے دکھی نظر آرہی ہے۔بچی کو ایک صحافی اور خاتون ڈاکٹردلاسہ دے رہی ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں