اسمبلیوں میں رہیں نہ رہیں، سڑکوں پر رہیں گے، مولانا فضل الرحمان کا کوئٹہ میں اعلان

کوئٹہ(آئی این پی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ یہودیوں نے جو پاکستان میں ایجنٹ بھیجا اس کو ہم نے شکست دے دی ہے، یہودیوں کا ایجنٹ مکافات عمل کا شکار ہے، اسرائیل کو بھی شکست دیں گے، یہودی لابی اور صیہونیوں پر واضح کرنا چاہتا ہوں کہ جب تک فلسطین کو آزادی نہیں ملتی پاکستان سمیت امت مسلمہ ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

طوفان الاقصیٰ کانفرنس سے خطاب میں قائد جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج ہم نے امریکہ اور یورپ کو پیغام پہنچا دیا، ہم ہر طرح سے فلسطینیوں کے ساتھ ہیں، 1967 میں اسرائیل نے عرب دنیا پر حملہ کیا تو اس وقت بھی پاکستان کے عوام نے فلسطینیوں کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ آج اسرائیل آواز لگا رہا ہے کہ حماس کسی ہمدردی کی حقدار نہیں، امریکہ اب سپر پاور نہیں رہا، مسلم ممالک کو غیرت کا مظاہرہ کرنا چاہیے، فلسطین کے عوام پر مظالم کا درد تمام مسلم ممالک میں محسوس ہونا چاہیے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دنیا کو اسرائیل کے مظالم دکھائی نہیں دیتے، ہمارے ملک کے حکمران بھی اس بربریت پر چپ سادھ کر بیٹھے ہیں، مسلم ممالک پر ظلم و جبر کرنے والے جمہوریت کی بات کس منہ سے کرتے ہیں۔سربراہ جمعیت علما اسلام نے کہا کہ کراچی اور لاہور سمیت پورے ملک میں جائیں گے، دنیا کی یہودی لابی اور صیہونیوں پر واضح کرنا چاہتا ہوں کہ جب تک فلسطین کو آزادی نہیں ملتی پاکستان سمیت امت مسلمہ ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کھل کر اسرائیل کی حمایت کررہا ہے، ہمارے حکمرانوں میں ہمت ہی نہیں ، محلوں میں عیش و عشرت کرنے والے عوام کے نمائندے نہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کیا دنیا کو فلسطین میں ہونے والے مظالم نظر نہیں آرہے، ہم نے پاکستان کو بھی غلامی سے نکالنا ہے، ہم نے پاکستان انگریزوں کی غلامی کیلئے حاصل نہیں کیا تھا، ہمارے بزرگ انگریزوں کیخلاف لڑے ہیں،یہودی لابی نے جس ایجنٹ کو پاکستان بھیجا اس کو شکست دے دی، اسرائیل کو بھی شکست دیں گے، آج وہ ایجنٹ مکافات عمل کا شکار ہے۔انہوںنے کہا کہ اسمبلیاں جے یو آئی کی کمزوری نہیں ، اسمبلیوں میں رہیں نہ رہیں ، سڑکوں پر رہیں گے، ہم نے اپنے جذبے کو زندہ رکھنا ہے، اوآئی سی کا اجلاس بلایا جائے اور متفقہ موقف لیا جائے، ہم اپنے موقف سے دستبردار نہیں ہوں گے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں