ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی کا ذمہ دار کون ہے؟ چئیرمین پی سی بی حقائق سامنے لے آئے

لاہور (پی این آئی) چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا ءاشرف کا کہنا ہے کہ بورڈ کے گزشتہ چیئرمین نے کھلاڑیوں کو لیگز کھیلنے کے لیے این او سی دیئے تھے جس کی قیمت ایشیاءکپ اور ورلڈکپ میں چکا رہے ہیں۔

 

 

 

 

ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ کا وقت آیا تو کھلاڑیوں کے فٹنس مسائل سامنے آگئے، کھلاڑی انجریز کا شکار ہیں، نسیم شاہ سکواڈ میں شامل نہیں۔4 سے 5 کھلاڑی فنٹنس مسائل کا شکار بنے جبکہ کچھ کی پرفارمنس اچھی نہیں۔بھارت نہیں جارہا تھا، سب نے کہا کہ ٹیم کو بیک کرنے کےلیے آپ کو جانا چاہیے۔ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ انگلینڈ کی بھی پرفارمنس اچھی نہیں، مجھے بھی دکھ ہے 4 میچز نہیں ہارنے چاہیے تھے لیکن پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں