لاہور (پی این آئی) پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، 27 اکتوبر کو 5046 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ واپس جانے والے افغانیوں میں 1241 مرد، 1002 خواتین اور 2753 بچے شامل تھے، افغانستان روانگی کے لیے 153 گاڑیوں میں 310 خاندانوں کی وطن واپسی عمل میں لائی گئی۔۔۔۔ رپورٹ کے مطابق اب تک 81 ہزار 974 افغان پناہ گزینوں کی اپنے وطن واپسی ہو چکی ہے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ غیر قانونی غیر ملکیوں کے ساتھ کاروبار یا پناہ دینے پر بھی قانونی کارروائی ہو گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں