افغانستان کے شہر قندھار میں کروڑوں کرنسی نوٹ جلا دیئے گئے

قندھار (پی این آئی) افغانستان کی عبوری حکومت نے 18 کروڑ 4 لاکھ سے زائد افغانی نوٹ جلا کر ضائع کر دیئے ۔۔۔۔۔ افغان وزارت انصاف، خزانہ اور متعلقہ اداروں کی مدد سے جمع کئے گئے پرانے نوٹ افغانستان کے مرکزی بینک نے قندھار میں گنتی کے بعد جلا ئے۔۔۔۔ بینک نے 18 کروڑ 4 لاکھ سے زائد پرانے اور بوسیدہ افغانی نوٹ جلا دیئے ۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ افغان وزارت انصاف،خزانہ اور متعلقہ اداروں کی مدد سے جمع کئے گئے پرانے نوٹ بینک نے قانون کے آرٹیکل 39 اور 42 کی بنیاد پر قندھار میں گنتی کے بعد جلا دیئے۔۔۔۔

اس حوالے سے بینک آف افغانستان کے نائب صدر نور احمد آغا کے کہنا تھا کہ نوٹوں کی حفاظت کا خیال رکھنا تمام شہریوں کی ذمہ داری ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں