اسلام آباد(پی این آئی) نیپال میں صبح سویرے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کے جھٹکے دہلی-این سی آر علاقے میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔ یورپی بحیرہ روم کے زلزلہ پیما کے مطبق زلزلہ 13 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
زلزلے کا مرکز دھاڈنگ میں تھا، جو دارالحکومت کھٹمنڈو سے 55 کلومیٹر مغرب میں واقع ہے۔ زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ جھٹکے باگمتی اور گنڈکی صوبوں کے دیگر اضلاع میں بھی محسوس کیے گئے۔ واضح رہے کہ نیپال دنیا کا 11واں سب سے زیادہ زلزلے کا شکار ہونے والا ملک ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں