موسم کی خرابی، مسافر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، کونسی اہم سیاسی شخصیات طیارے میں سوار تھیں

اسلام آباد (پی این آئی)اسلام آباد سے کراچی آنے والا طیارہ خراب موسم کی زد میں آگیا، مذکورہ طیارے میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا بھی سوار تھے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں بارش اور تیز ہوائوں کے باعث فلائی جناح کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا،اسلام آباد سے کراچی آنے والا طیارہ دوران پرواز خراب موسم کی زد میں آگیا، جس کے باعث طیارے میں موجود مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

طیارہ ایئرپورٹ کے رن وے کو چھونے کے بعد دوبارہ فضا میں بلند ہوا، بعد ازاں پائلٹ نے مہارت سے طیارہ بحفاظت رن وے پر اتار لیا۔ذرائع نے بتایاکہ نجی ایئر لائن کی پرواز کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کیلئے تیار تھی اس دوران تیز ہوائوں اور خراب موسم کی وجہ سے پرواز ناہموار ہوگئی اور لینڈنگ میں دشواری پیش آئی تاہم کپتان نے حاضر دماغی سے کام لے کر طیارہ بحفاظت اتار لیا۔طیارے میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا بھی سوار تھے

، ایئرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے بتایا کہ طیارہ خراب موسم کی زد میں آگیا تھا۔طیارے میں سوار مجھ سمیت تمام مسافر محفوظ رہے، مسافروں نے اللہ تعالی کے حضور سجدہ شکر ادا کیا، پائلٹ نے بتایاکہ اللہ نے سب کو نئی زندگی دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں