اسلام آباد(آئی این پی)ادارہ شماریات نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی، اعدادو شمار کے مطابق ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں0.30فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا،ایک ہفتے میں 17اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔جمعہ کے روزادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمارجاری کردیئے،ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.30فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،ایک ہفتے میں 17اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے 17اشیا کی قیمتیں کم ہوئیں اور 17اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
اعدادوشمار کے مطابق پہلی سہ ماہی کی مد میں بجلی چارجز 8.59فیصد بڑھ گئی،ایک ہفتے میں ٹماٹر6.28فیصد مہنگے ہوئے،ایک ہفتے میں انڈے 3.48اور لہسن1.04فیصد مہنگے ہوئے،حالیہ ہفتے بیف،آلو، ایل پی جی اور انرجی سیوربھی مہنگے ہوئے،ایک ہفتے میں چینی 4.47اور دال چنا2.75فیصد سستے ہوئے،چکن، گڑ، دال مونگ اور کیلے کی قیمتوں میں کمی ہوئی
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں