روپیہ مسلسل اوپر جانے لگا، ڈالر کی قیمت میں آج پھر نمایاں کمی ہو گئی

کراچی (پی این آئی) کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر کم ہونے کا سلسلہ جاری ہے، آج جمعہ کے روز بھی کاروبار کے آغاز میں ہی انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔۔۔ کرنسی مارکیٹ کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر مزید 1 روپے سستا ہونے کے بعد 282 روپے 62 پیسے کا ہو گیا۔۔۔گزشتہ روزیعنی جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 62 پیسے کا تھا۔۔۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔۔۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 47 ہزار 452 پوائنٹس پر بند ہوا تھا لیکن آج صبحپاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 116 پوائنٹس کے اضافے سے 47 ہزار 569 پر آ گیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close