بارشیں یا دھوپ؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔

تاہم گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں خشک اورجنوبی علاقوں میں گرم رہا۔ آج ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت :تربت 44، سبی اور نوکنڈی میں 41 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں