کراچی(آئی این پی)پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کو کراچی کے علاقے ملیر سے حراست میں لے لیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کو سادہ لباس افراد نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا۔ایس ایس پی ملیر نے عثمان ڈار کی گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔پولیس کی جانب سے ابھی تک عثمان ڈار کی گرفتاری کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ سادہ لباس اہلکار عثمان ڈار کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر چلے گئے ہیں، انہیں بازیاب کرواکر فوری عدالت میں پیش کیا جائے
۔اس سے قبل سابق وزیر عثمان ڈار نے کہا تھا کہ میرا گھر، فیکٹری، کاروبار مکمل سیل کردیا گیا ہے۔اپنے ایک ایکس ( ٹوئٹر) پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ میری جائیداد کو سیل کرکے والدہ اور دیگر اہل خانہ کو گھر سے نکال دیا گیا ہے، پردہ دار خواتین اور بچوں کو گھر سے نکال کر سڑک پر چھوڑ دیا گیا۔عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ میری فیکٹریوں میں کم ازکم ڈھائی ہزار لوگ کام کرتے ہیں، ریاستی مشینری پوری قوت سے میریخاندان پر ٹوٹ پڑی ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ہماری ماں بہنوں اور بیٹیوں کے سروں سے چادر کھینچنے والے اللہ سے ڈریں، اللہ کے حضور اپنی والدہ کی مسلسل تضحیک کرنے والوں کا انصاف مانگتا ہوں۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں