چوہدری پرویز الہیٰ نے پولیس کی بکتر بند میں بیٹھنے سے انکار کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے عدالت کی جانب سے جوڈیشل ریمانڈ دیے جانے کے بعد پولیس کے ساتھ جانے سے انکار کردیاہے۔۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت کی جانب سے جوڈیشل ریمانڈ دیے جانے کے بعد پولیس پرویز الٰہی کو لینے کمرہ عدالت میں پہنچی توپولیس افسر نے پرویز الٰہی سے کہا کہ چوہدری صاحب آئیں چلیں، اس پر پرویز الٰہی نے جواب دیا کہ جوڈیشل ریمانڈ کا آرڈر ملے گا تو چلوں گا، اب میں نے آپ کے ساتھ نہیں جانا،

عدالت نے اڈیالہ جیل بھیجا ہے، آپ پہلے والے کام نہ کریں، اب اڈیالہ جیل کے لیے گاڑی کون دے گا۔۔۔پولیس نے پرویز الٰہی سے کہا کہ جس بکتربند میں آئے، اس میں اے سی لگا ہوا ہے، پولیس افسر کے بتانے پر پرویز الٰہی نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ اب میں بکتربند گاڑی میں نہیں جاؤں گا۔۔۔چوہدری پرویز الٰہی نے پولیس افسر سے مکالمہ کیا کہ اپنے محرر سے تو بات کراؤ، میرے سامان کا کیا ہوگا؟ پولیس افسر نے جواب دیا کہ سر آپ کا سامان گاڑی میں ساتھ لائے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں